قصور :ٹرک الٹنے سے چار مزدور جاں بحق

Last Updated On 11 September,2018 12:43 pm

قصور (دنیا نیوز ) قصور میں ٹرک الٹنے سے چار مزدور جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار 15 مزدور مکئی لوڈ کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ تارا گڑھ چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 11 مزدور شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس اور ریسکیو ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال جبکہ لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا، واقعے کی تفتیش کیلئے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔