سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ کے علاقہ کھپرو کے قریب غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر ڈالا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
کھپرو کے قریب یونین سٹاپ گاؤں در محمد خیبر میں باپ اپنی جوان بیٹی کو اجنبی لڑکے کیساتھ دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا اور غیرت کے نام پر اپنی 50 سالہ بیوی نسرین اور 20 سالہ بیٹی جمیلہ کو قتل کردیا۔ ظالم باپ نے پہلے کلہاڑی سے ان کی انگلیاں کاٹی اور پھر دونوں کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزم کے رشتہ دار 7 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔