لاہور (دنیا نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ سی ٹی او نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہہنے کو لازم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ 23 ستمبر کے بعد جو شہری موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرے گا اسے ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔