اوکاڑہ: (دنیا نیوز) حجرہ شاہ مقیم میں دسویں جماعت طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی انتہا کر دی۔
حجرہ شاہ مقیم میں ایک اور حوا کی بیٹی ہوس کا شکار ہو گئی۔ قاص نامی جنسی درندے نے ٹیوشن پڑھنے آئی میٹرک کی طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اسکی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی لگا کر کئ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس نے بچی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 448/18کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے بیٹیوں کے معاملے میں کوئی غفلت نہیں ہو گی جو بھی قانون کو للکارے گا وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس بچی کو انصاف دلائیں گے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو بر وقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔