ملتان: (دنیا نیوز) ملتان اور گردونواح کے علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران شہری اور دیہی علاقوں سے چور درجنوں ٹرانسفامرز لے اڑے۔
ملتان میں میپکو حکام کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، صرف 8 ماہ کے دوران پورے ریجن سے چوروں نے درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمرز چوری کر لیے۔ اتنی بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز کی چوری کے باوجود میپکو حکام خاموش ہیں جس پر شہریوں کو بھی تشویش ہے۔ چیف ایگزیکٹیو میپکو کے مطابق ٹرانسفامرز کی چوری روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم ملازمین کی غفلت کے باعث دیہی علاقوں میں بجلی کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز چوری کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے میں ناکام میپکو حکام اب ٹرانسفارمرز کی چوری پر بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔