کراچی: (دنیا نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی کی فروخت پر 4 پلانٹس کو سیل کردیا۔
سندھ فود اتھارٹی نے شہر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ کراچی کے علاقے انچولی، گلبرگ، ایف بی ایریا میں منرل واٹر پلانٹس پر چھاپہ مار کر 4 پلانٹس کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان پلانٹس میں غیر معیاری پانی بوتلوں میں بھر کر عوام کو سپلائی کیا جارہا تھا جبکہ ان پلانٹس کے چلانے والوں کے پاس کوئی لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے پانی کے نمونے لیبارٹری ارسال کردیے گئے ہیں۔