مانسہرہ: دو گروپوں میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، 4 افراد زخمی

Last Updated On 05 October,2018 06:01 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ میں دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس سے دو بھائی جاں بحق دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تناول کے علاقے میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

Advertisement