لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے قبضے میں لیے گئے لاکھوں گندے انڈے تلف کر دیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ کچھ روز کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 20 لاکھ گندے انڈے قبضے میں لیے تھے۔ ان انڈوں کو صوبائی وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی موجودگی میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک کی طرف سے بتایا گیا کہ گندے انڈے مختلف شہروں سے لاہور میں سپلائی کیے جارہے تھے، انڈے سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔