لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائیوال اور چیچہ وطنی سے 11 لاکھ خراب انڈوں کی کھیپ پکڑ لی، دونوں شہروں سے بڑی مقدار میں خراب انڈے لاہور سپلائی کیے جاتے ہیں۔
گندے انڈوں کے کاروبار کی جڑیں ساہیوال اور چیچہ وطنی تک پہنچ گئیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال اور چیچہ وطنی سے 11 لاکھ خراب انڈوں کی کھیپ پکڑ لی۔
خراب انڈے لاہور میں بسکٹ بنانے والی ایک بڑی فیکٹری کو سپلائی کیے جانے تھے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گنڈے انڈوں کی برآمدگی پر فوڈ اتھارٹی نے سپیشل سیل قائم کر دیا ہے۔