فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے قریب چک جھمرہ میں ٹرک ڈرائیور کی جانب سے 2 مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چک جھمرہ کےعلاقہ جنڈوالا میں 3 مبینہ ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا اور فائرنگ کردی۔ جواب میں ڈرائیور آصف نے ٹرک روکنے کی بجائے ڈاکوؤں کے اوپر چڑھا دیا، جس سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔