ملتان: وین اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 30 September,2018 10:31 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں وین اور موٹرسائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ملتان کے قریب جلال پور میں موٹر سائیکل اور وین میں تصادم کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو سروس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔