لاہور: (دنیا نیوز) اقلیتی اینڈ ہیومن رائٹس کے صوبائی وزیر نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو اقلیتی قیدیوں کے مسائل حل کرنیکا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس اینڈ اقلیتی صوبائی وزیر اعجازعالم نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے قیدیوں کے لیے جیل میں کیے گئے انتظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کوٹ لکھپت جیل کے ہسپتال، کچن اور بیرکوں کا بھی دورہ کیا، قیدیوں کے مسائل سنے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو اقلیتی قیدیوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا۔