لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار نے کا کہنا ہے متعلقہ اداروں اور محکموں نے شاندار سکیورٹی انتظامات کئے، پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہیں بھی نا خوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
یاد رہے ملک بھر میں عاشورہ کے مرکزی جلوس برآمد ہوئے، جس کی سیکیورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز جوانوں کے علاوہ رضاکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس کے راستے میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند جبکہ موبائل سروس معطل رہی۔