لاہور: (دنیا نیوز) مار نہیں پیار، وزیرِاعلیٰ پنجاب کی جانب سے بڑا حکم آ گیا، سرکاری سکولوں میں طلبہ پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مار پیٹ کے بجائے پیار سے پڑھانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ طلبہ کو ڈرا دھمکا کر یا مار پیٹ کر کے تعلیم دے، بچوں کو پیار سے تعلیم دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2 بچیوں کی شکایت پر یہ حکم جاری کیا۔