لاہور: (دنیا نیوز) ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، ہیلمٹ زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ لوکل ہیلمٹ 500 روپے جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 1150 روپے میں فروخت ہو گا۔
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ میکلورڈ روڈ کے تاجروں سے ملاقات میں ہیلمٹ کی قیمتوں پر فیصلہ کرلیا گیا۔
کل سے لوکل ہیلمٹ 500 روپے جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 1150 روپے میں فروخت ہو گا۔ شہر کے مختلف پوائنٹس پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ میکلورڈ روڈ کے صدر محمد جاوید بھٹی نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروا دی۔ تمام مجسٹریٹس کل میکلورڈ روڈ سمیت شہر بھر میں دکانوں کو بھی چیک کریں گے۔