سرکاری ریسٹ ہاوسز لیز پر دینے کا فیصلہ، محکموں سے تفصیلات طلب

Last Updated On 25 September,2018 02:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بچت مہم کے ساتھ ساتھ ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے بڑے اقدام کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرکاری ریسٹ ہاوسز کا کمرشل استعمال کیا جائے گا پنجاب حکومت کے مطابق ریسٹ ہاوسز بڑی کمپنیوں یا اداروں کو لیز پر دئیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے بڑی کمپنیوں یا اداروں کو لیز پر دینے کی تجویز زیر غور ہے، فیصلہ بچت مہم کے ساتھ ساتھ ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

پنجا ب کے تمام محکموں کے سرکاری ریسٹ ہاوس لیز پر دیئے جائیں گے، ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق تمام محکموں سے انکے زیراستمعال ریسٹ ہاوسز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے ریسٹ ہاوسز کو لیز پر دینے کے عمل کاآغاز ہو گا، ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استمعال سے حکومت کو اس کے سالانہ اخراجات سے نجات اور اضافی اِنکم ملے گی۔