لاہور: (دنیا نیوز) مضر صحت اجزاء استعمال کرنے پر لاہور میں معروف برانڈ کا جوس تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کے دوران فیکٹری میں ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی پائی گئی۔ جوس کی تیاری میں آلودہ اور مضر صحت اجزاء استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔ مجاز حکام کے مطابق فیکٹری ورکرز کی بڑی تعداد میڈیکل سرٹیفکیٹس کے بغیر کام کررہی تھی جس پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔