لیہ: پنجاب حکومت کے میڈیکل ڈپو سے غیر معیاری انجکشن کی سپلائی

Last Updated On 27 September,2018 12:44 pm

لیہ: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگا، پنجاب حکومت کے میڈیکل ڈپو سے سپلائی کیا جانیوالا درد سے نجات کا انجکشن غیر معیاری نکلا، دنیا نیوز نے ایمرجنسی وارڈ کو انجکشنز کے اجراء کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

لیہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں درد ختم کرنے والا انجیکشن غیر معیاری نکلا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ جانچ کے لئے بھیجا گیا آسٹینک انجکشن غیر معیاری تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ بے خوف وخطر، ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کو انجیکشن لگا چکی ہے۔

انجیکشن ہسپتال کی فارمیسی منیجر زرمینہ یاسمین نے محکمانہ ایس او پی کے برخلاف جاری کیے، بچ جانیوالے 15 ہزار سے زائد انجکشنز کا سٹاک سیل کر دیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ سے قبل ادویات جاری کرنا ایس او پی کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمٰن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مزمل خان نے چپ سادھ کر معاملہ مزید الجھا دیا ہے۔