لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ڈولفن فورس کو شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ڈولفن فورس کو شہر میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے اس حوالے سے ڈولفن سکواڈ، سیکٹر انچارجز و ڈولفن سکواڈ کے سپروائزری آفیسرز کو پٹرولنگ کے نظام میں مزید بہتری لانے اور چیکنگ کے نظام کو زیادہ سے زیاد موثر بنانے کا حکم دیا ہے۔
ڈولفن سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں جو شاہراہ عام پر سنگین وارداتوں کا ارتکاب کرتے ہیں، روڈ رابری، موبائل سنیچنگ، راہزنی و سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔