راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی تھانہ سول لائنز کی حوالات میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار 25 سالہ ملزم نے واش روم میں مبینہ خودکشی کر لی۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملزم فرحان مسیح کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے آج صبح مبینہ طور پر حوالات کے واش روم میں آزار بند سے خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان مسیح راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا اور نشے کا بھی عادی تھا۔ ملزم کی خودکشی کا مقدمہ سول لائنز پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔