نارووال سپورٹس سٹی میں کرپشن، سابق ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ گرفتار

Last Updated On 04 October,2018 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کو گرفتار کر لیا، گنجیرا پر نارووال سپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نارووال سپورٹس سٹی کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیے گئے اور تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا۔ اختر نواز گنجیرا سپورٹس کمپلیکس کے خود ساختہ اور غیر قانونی پراجیکٹ ڈائریکٹر بنے رہے، وہ ٹھیکے کے بلوں پر بھی خود ہی دستخط کرتے تھے۔ 4 ارب روپے کے نارووال سپورٹس سٹی پر اب تک ڈھائی ارب خرچ ہو چکے ہیں۔

سابق وزیر احسن اقبال نے ن لیگ حکومت کے آخری دنوں میں منصوبے کا مکمل ہونے سے پہلے ہی افتتاح کیا تھا۔