سمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کیخلاف تاجروں کا احتجاج

Last Updated On 16 October,2018 06:54 pm

ملتان: (دنیا نیوز) غیر رجسٹرڈ اور سمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کے معاملہ کے خلاف ملتان میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیر رجسٹرڈ اور سمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کے معاملہ کے خلاف ملتان میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے موبائل فونز کی بندش پر ایک ماہ کا وقت مزید دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ فون بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے اپنی مرضی سے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی اس طرز کے کسی بڑے اقدام سے قبل تاجروں کا مؤقف سنا جائے۔

یاد رہے کہ حکومتی احکامات پر پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں نان رجسٹرڈ موبائل فونز زیر استعمال ہیں، مقررہ تاریخ تک رجسٹر نہ ہونے والے فونز 20 اکتوبر کے بعد بند ہوجائیں گے۔