لاہور: (روزنامہ دنیا) وارڈنز کی موجودگی میں ہلڑ بازی، شہریوں کی شکایات کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔
پوش علاقوں میں سخت پابند ی کے باوجود مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ جاری رہی، مقامی تھانوں کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہی، کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ پوش علاقوں میں فیروزپور روڈ، گلبرگ، غالب مارکیٹ، ڈیفنس روڈ، مال روڈ، فور ٹریس سٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے۔
پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کے پولیس اہلکار منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کرتب دیکھتے رہے۔