'ہاؤسنگ اسکیم سے صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی'

Last Updated On 14 October,2018 04:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اس منصوبے میں کردار ادا کرے۔

پنجاب کے وزیر برائے صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی۔ آباد ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اس منصوبے میں کردار ادا کرے۔

یہ بات ا نہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ناردرن ریجن کے دفتر کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آباد ناردرن ریجن کے چیئرمین ایس ایم عمران، وائس چیئرمین حضر ایوب اظہار اور بلڈرز اور ڈیولپرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میاں اسلم نے کہا کہ وزیرا عظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بلڈرز اور ڈیولپرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔