لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے، مجاہد کامران نے بڑے پیمانے پر یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں۔