نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت رجسٹریشن فارم کی فراہمی کا آغاز

Last Updated On 11 October,2018 07:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا، قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے، ابتدائی طور پر 7 اضلاع فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد میں پائلٹ پراجیکٹ آج سے شروع ہو گا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 60 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا۔ فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کو سستے گھر فراہم کریں گے۔

 ادھر وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے بلا تاخیر اقدامات شر وع کرنے کی ہدایت کر دی، پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے کل لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔

نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کیلئے رجسٹریشن فارم کی کاپی: 

 

 آپ رجسٹریشن فارم یہاں سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں: https://www.nadra.gov.pk/nphp