چنیوٹ: (دنیا نیوز) ضلع چنیوٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری، آپریشن میں اب تک 800 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔
ضلع چنیوٹ انتظامیہ کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فیصل آباد روڈ کے قریب سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بنائی گئی عمارتوں کو گرا دیا گیا۔ لالیاں میں بھی 200 کنال زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال ضلع بھر میں 800 کنال اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے۔ احمد نگر اور چونگی چوک پر قائم سروس سٹیشن اور مارکیٹیں بھی گرا دی گئیں۔