لاہور: (دنیا نیوز) سال 2019 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران لاہور کی 6 ڈویژنوں میں ہزاروں مقدمات درج کیے گئے۔
جنوری 2019 سے ستمبر 2019 تک اچھرہ تھانہ میں 323، شادمان 185 اور گلبرگ میں 292 مقدمات درج کیے گئے۔ غالب مارکیٹ 322، گارڈن ٹاؤن 290، فیصل ٹاؤن 388 اور ماڈل ٹاؤن میں 71 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لیاقت آباد 390، نصیر آباد 243، کوٹ لکھپت 258، نشتر 192 اور کاہنہ میں پراپرٹی پر قبضوں کے607 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔