لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں محکمہ ریونیو کے پٹواری کی رشوت لینے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پٹواری نے زمین پر قبضے کی رپورٹ تیار کرنے کیلئے شہری سے 5 ہزار طلب کیے، بڑی مشکل سے معاملہ 3 ہزار میں طے پایا۔
پٹواری اصغر نے پہلے ایک پارٹی کو اراضی پر قبضہ کی رپورٹ بنا کر دی، پھر رشوت لیکر دوسری پارٹی کو بھی رپورٹ تیار کر دی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، پٹواری دھڑلے سے رشوت طلب کر رہا ہے۔ شہری نے پہلے ایک ہزار روپے دیئے، پٹواری نہ مانا، پھر 5 ہزار طلب کیے، بڑی مشکل سے معاملہ 3 ہزار میں طے پایا۔