چیچہ وطنی: رقم کے تنازع پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق

Last Updated On 08 October,2018 08:27 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں چاندنی چوک کے قریب رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

گاؤں 118بی سیون آر میں لین دین کے تنازع پر ملزمان سلیم اور خلیل نے فائرنگ کر کے اسی گاؤں کی رہائشی ماں کلثوم بی بی اور بیٹے جمشید کو قتل کر دیا۔تھانہ ھڑپہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان سلیم اور خلیل کو گرفتارکرلیا ہے۔

Advertisement