چشتیاں: (دنیا نیوز) قدیم قصبہ پرانی چشتیاں میں 2 ملزمان نے رشتہ کے تنازع پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ پرانی چشتیاں میں ملزم عابد نے ساتھی کیساتھ مل کر 40 سالہ رضیہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کا شکار خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزم محمد عابد کے والد نے متاثرہ خاتون کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، انکار پر اسے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ تھانہ سٹی پولیس بی ڈویژن نے ملزمان محمد عابد اور اس کے ساتھی کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔