لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا، ،وزیر اعظم نے صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرپش کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کو کرپشن کے خلاف ٹاسک سونپ دیئے، پنجاب کے تمام وزرا کو سابق دور حکومت کی کرپشن منظر عام پر لانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے وزراء کو اپنے اپنے محکموں میں تمام بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر حقائق قوم کے سامنے لانے کی ہدایت کر دی۔