لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ راجہ بشارت صدر منتخب ہوگئے۔
لاہور میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں دونوں سیاستدانوں کو بلا مقابلہ اور اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کی مدت 2 سال تک ہوگی۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہدری ظہور الہی گولڈ کپ نومبر کے آخری ہفتے گجرات میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، ائیرفورس، ریلوے، پولیس، ہائیر ایجوکیشن، سوئی ناردرن اور چاروں صوبوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔