لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشاء بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم کے خلاف ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے منشاء بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔
عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے اور پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ منشا بم کی روپوشی پر 4 اکتوبر کو منشا بم اور بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے منشا بم کو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔