فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم کی غیر قانونی ترسیل کرنے والا گروہ دھر لیا۔
سرگودھا کی فارن ایکسچینج میں چھاپہ مار کر رقم کی غیر قانونی ترسیل کرنے والے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے 56 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی اور کروڑوں روپے مالیت کی فارن کرنسی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایکسچینج سے ملنے والی رقم آن لائن سسٹم سے میچ نہیں کر رہی تھی۔ ملزمان واٹس ایپ پر کوڈز کے ذریعے رقم کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان کے واٹس ایپ سے 87 افراد کا غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیشتر بینک ملازمین بھی حوالا ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں جن کے بارے انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فون اور کمپیوٹرز کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید انکشافات متوقع ہیں۔