کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ادارے بازل نے پاکستان کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے بازل اینٹی منی لانڈرنگ انڈیکس میں پاکستان نے بہتری دکھائی ہے۔
عالمی ادارے بازل نے اینٹی منی لانڈرنگ انڈیکس 2018 رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال کے مقابلے 0.08 پوائنٹس بہتری دکھائی ہے اور پاکستان کا اسکور 6.49 پوائنٹس ہے۔ سروے میں 129 ممالک کو شامل کیا گیا، جن میں فن لینڈ 2.57 کے بہترین اسکور کے ساتھ سب سے کم ترین رسک کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جبکہ تاجکستان 8.30 اسکور کے انتہائی رسک کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں پاکستان کا شمار 25ویں نمبر پر ہے۔ بازل کے مطابق دنیا میں سالانہ مجموعی طور پر 1 ہزار ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔