سندھ ميگا منی لانڈرنگ سکينڈل: 5 ملزمان اشتہاری، جائيداديں ضبط کرنے کا حکم

Last Updated On 04 October,2018 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بينکنگ کورٹ نے سندھ ميگا منی لانڈرنگ سکينڈل کے 5 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو کارروائي کا حکم دےديا۔ عدالت نے جائيدادوں اور اثاثوں کي تفصيلات بھی طلب کرتے ہوئے مفرور ملزمان کي جائيداديں ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔

سندھ میں جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی کراچی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی، بينکنگ کورٹ نے 5 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دينے کی کارروائی کا حکم دے ديا۔ مفرور ملزمان ميں متحدہ عرب امارات کی شہريت رکھنے والا نصير عبداللہ حسين لوتھا بھي شامل ہیں۔

عدالت نے ايف آئی اے کو عوامي مقامات پر مفرور ملزمان کے اشتہارات چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ مفرور ملزمان کی جائيدادیں اور اثاثوں کي تفصيلات اکھٹي کرکے زيرِ دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی کے بعد ملزمان کی جائيداديں ضبط کرلي جائيں گی۔ ادھر ايف آئی اے ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔