اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں95 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان میں سے 78 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)پر ڈال دئیے گئے ہیں۔
ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں 95 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان میں سے 78 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی طرف سے 17 افراد کے نام عبوری شناختی فہرست یعنی سٹاپ لسٹ پر ڈالے گئے ہیں۔