لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز ایک بار پھر سب سے تیز، این اے چکوال 65 اور این اے 69 گجرات کا مکمل نتیجہ، مسلم لیگ ق کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔
ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر آج پولنگ ہوئی ان میں این اے 35 بنوں، این اے 56 اٹک ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 103 فیصل آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124، این اے 131 لاہور، این اے 243 کراچی شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ این اے 65 چکوال سے چوہدری شجاعت حسین کے فرزند چوہدری سالک جبکہ این اے 69 گجرات سے پرویز الہی کے فرزند مونس الہی نے میدان مارا۔
این اے 65 چکوال کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری طرف گجرات کے حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ق کے مونس الہی 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن کے عمران ظفر 19 ہزار 867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔