پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے پنجاب کو اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس بر آمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پرگاڑی سے اکتیس رائفل اوربارہ ہزار سے زائد کارتوس برآمد ہوئے ،موقع پر چار ملزموں کو گرفتارکیا گیا ،پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔