لاہور: (دنیا نیوز) کالاباغ میں بھی جعل ساز سرگرم ہو گئے، اول منیر نامی شہری کے اکاونٹ سے 2 لاکھ 81 ہزار روپے نکال لیے۔ چشتیاں میں بھی لیاقت نامی شخص کے اکاونٹ سے 3 لاکھ غائب ہو گئے، اوکاڑہ میں شہری رفاقت کے اکاونٹ سے 4 لاکھ 72 ہزار روپے نکال لئے گئے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جعل سازوں نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کر کے اکاؤنٹ سے متعلق ابتدائی معلومات لیں، بعد ازاں بینک کے آفیشل نمبر سے کال کر کے ڈیٹا حاصل کیا۔
اکاونٹ کی مکمل معلومات لیکر پن کوڈ مانگا، بینک اکاونٹ چیک کرنے پر 2 لاکھ 81 ہزار روپے غائب تھے۔ بینک عملہ نے کہا ہمارے بس میں جو ہو گا کاروائی کریں گے، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم واپس کرائیں۔
دوسری جانب چشتیاں میں بھی لیاقت نامی شخص کے اکاونٹ سے 3 لاکھ غائب ہو گئے، اوکاڑہ سے شہری رفاقت کے اکاونٹ سے 4 لاکھ 72 ہزار روپے نکال لئے گئے۔ بینک اکاونٹس سے شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے کے جرائم کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز احمد پور سیال کے شہری کے اکاونٹ سے 4 لاکھ سے زائد رقم اور لاہور کے شہری کے اکاونٹ سے 84 ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی گئی۔