کنری (روزنامہ دنیا) کنری کے نزدیک پکا موڑ کے گوٹھ چودھری شاہ محمد میں چار بچوں کی ماں نے دیوالی پر نئے کپڑے نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔
25سالہ میراں زوجہ کھیموں کولھی نے زہریلی دوا پی لی تھی جس پر اسکی حالت بگڑ گئی، تشویشناک حالت میں تعلقہ ہسپتال کنری لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
دیوالی ہندو برادری کا قدیم تہوار ہے جس کی رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔ دیوالی کی رات سے پہلے ہندو اپنے گھروں کی خوب آرائش کرتے ہیں اور نئے کپڑے پہن کر چراغاں کرتے ہیں۔ کنری کی میراں کو نئے کپڑے میسر نہیں آئے جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور زہریلی دوا کھا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔