لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں باغ سے کینو توڑنے پر زمیندار کا محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد ، پولیس نے زمیندار لئیق سراء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے
یہ واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ منج والی میں پیش آیا جہاں دو غریب محنت کش شاہد اور آصف زمیندار لئیق کے باغ سے کینو توڑ کر کھا رہے تھے کہ اسی دوران زمیندار بھی موقعہ پر پہنچ گیا اور دونوں کو پکڑ کر ڈیرے پر لے گیا جہاں دونوں کے سر میں جوتے مار کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
زمیندار اپنے ملازم سے تشدد کی ویڈیو بھی بنواتا رہا، دوسری طرف پولیس نے ملزم زمیندار لئیق سراء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کا کہنا تھادونوں محنت کشوں کو زمیندار لائق سراء نے کینوں توڑنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جسے گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔