مالاکنڈ: (دنیا نیوز) مالاکنڈ میں پڑوسی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ماں بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد فرار، ۔ورثا نے لاشیں مین شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا
تحصیل درگئی میں پڑوسی خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کا ملزم نے بُرا مانا اور آتشین اسلحہ سے اندھا دُھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی پروین بی بی اور شبانہ بی بی موقع ہی پرجان بحق ہو گئی جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیاؕ
اطلاع ملتے ہی لیویز کی نفری پہنچ گئی اور لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارنا شروع کردیےادھر واقعے کے خلاف خواتین کے رشتہ داروں اور شہریوں نے مرکزی شاہراہ پر ایمبولینس میں لاشیں رکھ کراحتجاج کیا مظاہرین نے مین شاہراہ بند کردی اور ملزم کی گرفتاری تک روڈ بند رکھنے کااعلان کیا۔