کراچی: (روزنامہ دنیا) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں لڑکی کا کزن کے ساتھ سیلفی لینا جرم بن گیا، لڑکی کے باپ نے سیلفی دیکھ کر لڑکی کو زہر سے جبکہ لڑکے کو سوات میں قتل کرا دیا۔
19 سالہ مرینہ نے کزن سلمان کے ساتھ موبائل فون پرسیلفی کیا بنائی والد کو طیش آ گیا۔ لڑکی کے والد نے تصویر دیکھ کر غیرت کے نام پر مبینہ طور پر لڑکی کو 7 نومبر کو زہر دیکر قتل کر دیا۔
بعد ازاں لڑکی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دے کر اس کی تدفین شیر شاہ قبرستان میں کر دی گئی جبکہ کزن سلمان کو سوات میں قتل کرا دیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر شوہر اور سسر کیخلاف پیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو کمرے میں بند کر کے زہر دیکر قتل کیا گیا۔ مقتول لڑکا سلمان میری بہن کا بیٹا تھا جو مجھ سے ملنے سوات سے کراچی آیا تھا۔