ہنگو: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ہنگو کے علاقہ کربوغہ شریف میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نصیراللہ سے بوتل کے اندر دو کلو سے زائد بارودی مواد سمیت سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا گیا ہے