فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈاکو اور چور بے لگام، شہری غیر محفوظ ہوگئے۔ مرید والا میں مسلح ڈاکو میڈیکل سٹور مالک سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔
فیصل آباد کے علاقے مرید والا میں دو مسلح ڈاکووں نے میڈیکل سٹور پر دھاوا بول دیا۔ اسلحے کے زور پر میڈیکل سٹور مالک کو یرغمال بناتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکووں کو واردات کرتے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسلح ڈاکووں کی جانب سے میڈیکل سٹور مالک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔