ہنگو: (دنیا نیوز) فورسز نے قبائلی ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے ذریعے پلاخیل کی پہاڑی سے بارودی مواد سے بھرے 9 عدد تھیلے برآمد ہوئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق مجموعی طور 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا، سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ہر تھیلے کے اندر 20 کلو گرام بارود رکھا گیا تھا، بروقت اطلاع ملنے پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔