اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید چار ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی کے حکم پر سی آئی اے اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے ملزم ابوزر غفاری کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک ہزار نو سو اسی گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ ترنول پولیس نے ملزم زاہد اور ذیشان کو گرفتار کے ایک ہزار چار سو سینتیس گرام ہیروئن اور ایک ہزار ایک سو پندرہ گرام چرس برآمد کر لی۔
تھانہ رمنا پولیس نے ملزم واجد کو گرفتار کر کے ایک سو دس گرام ہیروئن برآمد کی۔ ایس ایس پی آپریشنز وقاء الدین سید نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔