اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کی جائے گی، ای سی سی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی، پاور سیکٹر کے لئے اسلامک فناسنگ کی سہولت دینے، گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 200 ارب روپے کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی، جس کے تحت گیس کی کمی آرایل این جی کے ذریعے پوری کی جائے تا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔
اجلاس میں پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کے قیام کا پلان بھی منظور کر لیا، کمپنی کی گارنٹی حکومت پاکستان دے گی، پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 200 ارب روپے کے اسلامی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔